جموں: جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ریپ کیس کے اندراج میں مبینہ تاخیر پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ کے حکم پر، انہیں نابالغ لڑکی کے ریپ کیس سے متعلق معاملے میں ڈیوٹی میں کوتاہی کے لیے محکمانہ انکوائری کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) علی عمران، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رتن لال، ہیڈ کانسٹیبل ستویندر سنگھ کو معطل کر دیا گیا اور سب ڈویڑنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) وجے پور، وشال منہاس کو ان کے عہدے سے ہٹا کر زونل پولیس ہیڈ کوارٹر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ SHO among 3 cops suspended for dereliction of duty in rape case in Samba
شکایت کے مطابق، 16 اور 17 اپریل کی درمیانی رات کو وجے پور تحصیل کی بازیگر بستی میں ایک گھر میں گھسنے کے بعد ملزم شمی نے 11 سالہ لڑکی کے ساتھ گھناؤنا جرم کیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ماں نے پولیس تھانہ وجے پور سے رجوع کیا لیکن ایس ایچ او اور دیگر عہدیداروں نے مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کی اور غیر ضروری اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے شکایت کی نوعیت کو تبدیل کردیا جب کہ شکایت کنندہ کو ملزم کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر مجبور کیا۔ Rape case in Jammu and Kashmir's Samba district