جموں:سانبہ ضلع کے رام گڑھ علاقہ میں آپسی جھگڑے کے بعد شوہر نے تیز دھار ہتھیار سے بیوی کا گلا کاٹ دیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ملزم شوہر کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت سنیل کمار عرف سنی ولد درشن کمار چودھری ساکن رام گڑھ سانبہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی نے بتایا کہ تھانہ رام گڑھ میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنیل کمار کی 24 سالہ بیوی رمپی جمعرات کو مویشیوں کے شیڈ میں جانوروں کو چارہ دینے گئی تھی۔ اسی دوران شوہر پیچھے سے آیا اور اس کے گلے میں رسی ڈال کر اس کی آواز کو روک دیا۔ اس کے بعد اس نے تیز دھار ہتھیار سے اس کا گلا کاٹ دیا۔ بیوی کو خون میں لت پت زمین پر چھوڑ کر سنیل کمار موقع سے فرار ہو گیا۔