اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کولگام میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسند گرفتار' - ای ٹی وی بھارت

جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ ظہور نے کولگام کے علاقہ فُراہ میں ایک پولیس اہکار اور ویسو کولگام میں بی جے پی کے تین کارکنوں کو ہلاک کیا تھا۔

'کولگام میں تین بی جے پی کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسند گرفتار'
'کولگام میں تین بی جے پی کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسند گرفتار'

By

Published : Feb 13, 2021, 8:44 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات جموں صوبہ کے علاقہ سانبہ سے ظہور احمد نامی ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے جو کولگام میں ایک پولیس اہلکار اور بی جے پی کے تین کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق ظہور احمد راتھر کا تعلق دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) سے ہے۔

'کولگام میں تین بی جے پی کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسند گرفتار'

پولیس نے بتایا کہ ظہور نے کولگام کے علاقہ فُراہ میں ایک پولیس اہکار اور ویسو کولگام میں بی جے پی کے تین کارکنوں کو ہلاک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مشتبہ عسکری حملے میں بی جے پی کے تین کارکنان ہلاک

واضح رہے گزشتہ برس اکتوبر میں جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں بی جے پی یوتھ مورچہ کے جنرل سکریٹری فدا حسین اور دیگر دو کارکنان ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک شدہ بی جے پی کارکنان کی شناخت بی جے پی یوتھ مورچہ کے جنرل سکریٹری فدا حسین ایتو ولد غلام احمد، عمر رشید ولد رشید بیگ اور عمر رمضان حجام ولد محمد رمضان کے بطور ہوئی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details