ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pakistani National Arrested in Samba بین الاقوامی سرحد پر گرفتار پاکستانی کو وطن واپس بھیج دیا گیا - سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی گرفتار

جموں و کشمیر کے سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گرفتار پاکستانی باشندے کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ منگل کو صبح بی ایس ایف اہلکاروں نے فینسنگ پار کرنے کے دوران ایک پاکستانی بانشدے کو گرفتار کیا تھا۔ Pakistani National Sent Back

بین الاقوامی سرحد پر گرفتار پاکستانی کو وطن واپس بھیج دیا گیا
بین الاقوامی سرحد پر گرفتار پاکستانی کو وطن واپس بھیج دیا گیا
author img

By

Published : Nov 23, 2022, 1:43 PM IST

جموں:فوج نے سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الا قوامی سرحد پر پاکستانی باشندے کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد ہی وطن واپس بھیج دیا ہے۔ بتادیں کہ فوج کے ایک ترجمان کے مطابق سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر منگل کی علی الصبح بی ایس ایف اہلکاروں نے فینسنگ پار کرنے کے دوران ایک پاکستانی بانشدے کو گرفتار کیا تھا۔ بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایک پاکستانی باشندے جس کو رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے کے دوران گرفتار کیا تھا، کو بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرز کے درمیان ایک فلیگ میٹنگ کے دوران وطن واپس بھیج دیا گیا۔ Pakistani national arrested in Samba

مذکورہ باشندے کی شناخت شہزاد ساکن رنگور پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران اس شخص کو ذہنی طور معذور پایا گیا جس کی پاکستانی رینجرز نے بھی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ایک فلیگ میٹنگ کے دوران تمام قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد مذکورہ پاکستانی باشندے کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details