مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ MoS Dr Jitendra Singh on PM’s J&K Visit کی قیادت میں مرکزی حکومت کی ایک ٹیم نے رواں ماہ کی 24 تاریخ کو ممکنہ طور پر سانبہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مجوزہ ریلی سے قبل علاقے کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ PM Modi likely to Visit Samba, J&K۔ قومی سطح کے پنچایتی راج دیوس کے مقام کے طور پر ضلع سانبہ کے پلی پنچایت کا انتخاب کیا گیا ہے۔ رواں برس ’’پنچایتی راج دیوس‘‘ کا انعقاد مرکزی وزارت برائے پنچایتی راج، مرکزی وزارت برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، بایو ٹکنالوجی اور سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (CSIR)، حکومت کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
PM Modi likely to Visit Samba, J&K: وزیر اعظم کے دورے سے قبل مرکزی ٹیم نے انتظامات کا جائزہ لیا
قومی سطح کے ’’پنچایتی راج دیوس‘‘ کے مقام کے طور پر پلی پنچایت، سانبہ کا انتخاب PM Modi likely to Visit Samba, J&K مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو دی گئی اعلیٰ ترجیح اور پنچایتی راج کو مضبوط بنانے پر مودی حکومت کی خصوصی توجہ کی صریح عکاسی کرتا ہے۔
ضلع سانبہ کی پلی پنچایت میں ریکارڈ 20 دنوں کے اندر اندر سولر پلانٹ کو مکمل کرنے کا منصوبہ تیار گیا ہے۔ 500KVبجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے سولر پاور پلانٹ کو 6,408 مربع میٹر کے رقبے پر نصب کیا جا رہا ہے اور اس سے پنچایت پلی کے 340 گھروں بجلی فراہم کی جائے گی۔ Solar Plant in Sambaاس منصوبے کی تکمیل کے بعد حکومت ہند کے ’’گرام اورجا پروگرام‘‘ کے تحت پلی پنچایت ملک کی پہلی کاربن نیوٹرل پنچایت بن جائے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری اتل ڈلو کی قیادت میں جموں و کشمیر کے سینیئر افسران کی ایک ٹیم نے بھی پلی پنچایت میں پروگرام کے مقام پر مرکزی ٹیم کے ساتھ بات چیت کی۔
دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ قومی سطح کے ’’پنچایتی راج دیوس‘‘ کے مقام کے طور پر پلی پنچایت کا انتخاب مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو دی گئی اعلیٰ ترجیح اور پنچایتی راج کو مضبوط بنانے پر مودی حکومت کی خصوصی توجہ کی صریح عکاسی کرتا ہے۔ MoS Dr Jitendra Singh on PM’s J&K Visitانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی آزادی کے 70 سال بعد جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے پہلے انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ تاہم انہوں نے کہا ’’ابھی تک وزیر اعظم کے دورے کی تاریخ پوری طرح طے نہیں کی گئی ہے تاہم ممکنہ طور پر وہ 24اپریل کو یہاں کا دورہ کریں گے۔‘‘