اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pak Balloon Found in Samba سانبہ میں پاکستانی غبارہ برآمد، پولیس

سرحدی ضلع سانبہ میں پولیس نے ایک پاکستانی غبارے کو برآمد کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا اور تحقیقات شروع کی ہے۔

تصویر
تصویر

By

Published : May 9, 2023, 3:48 PM IST

Updated : May 9, 2023, 5:12 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں پولیس نے پاکستانی غبارے کو برآمد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع سانبہ میں چند مقامی افراد نے منگل کی صبح ایک پاکستانی غبارے کو دیکھا اور فوری طورپر پولیس کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور پاکستانی غبارے کو برآمد کرکے ضبط کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 20 اپریل کو سانبہ ضلع کے راڑا گاؤں میں ہوائی جہاز کی شکل میں ایک غبارہ برآمد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Militant Hideouts Busted in Poonch: پونچھ میں عسکریت پسندوں کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ، ہتھیار برآمد

بتادیں کہ اتوار کی شام سرحدی ضلع پونچھ کے گورسائی، مینڈھر علاقے سے حفاظتی اہلکاروں نے بھٹا دوریا کے قریب عسکریت پسندوں کے دو خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگاکر اے کے 47 رائفل کے تین میگزین، اے کے 47 رائفل کے 114 راؤنڈ، چینی ساخت کے چار دستی بم بر آمد کیے ہیں۔ حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خفیہ ٹھکانے سے 19 ہزاروں روپے نقدی اور مختلف ادویات سمیت گھریلو استعمال کی دیگر اشیا بھی بر آمد کی گئیں۔پونچھ پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹا دوریاں علاقے میں ہوئے عسکری حملہ کے الزام میں گرفتار چھ افراد میں سے نثار احمد اور مشتاق احمد سے مسلسل پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ اس دوران ان دونوں نے اپنے رہائشی مکانات کے قریب بنائے گئے ان ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس کی بنیاد پر اتوار کی شام کو سیکورٹی فورسز نے گورسائی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ان دو ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

Last Updated : May 9, 2023, 5:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details