سانبہ:ضلع سابنہ میں بدھ کی سہ پہر ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کو تیز دھار ہتھیار سے زخمی کر دیا ہے جبکہ اس شخص کے حملے میں مبینہ طور پر بیٹا ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے ایک اہلکار نے اس حوالے سے بتایا کہ کلبیر سنگھ نامی شخص کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب یہ خبر پھیل گئی کہ اس نے راکھی سم علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے بیٹے جتن سنگھ پر مبینہ طور پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا، اس کے علاوہ مذکورہ شخص نے اپنی اہلیہ پونم دیوی اور بیٹی کو بھی تیز دھار ہتھیاروں سے زخمی کر دیا۔پولیس اہکار کے مطابق یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ مذکوہ شخص نے ایسی حرکت کیوں کی۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں:Tourist Found Dead in Srinagar: سرینگر ہوٹل میں سیاح کی موت، معاملہ درج، تحقیقات شروع
واضح رہے کہنیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی ایک رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر جرائم کا گراف 2021 کے مقابلے میں 24.6 فیصد بڑھ گیا۔ سنہ 2019 میں 25 ہزار 408 قابل شناخت جرائم پیش آئے ہیں ،جن میں 22ہزار 404 تعزیرات ہند (IPC) کے جرائم اور 3ہزار4 خصوصی اور مقامی قوانین جرائم شامل تھے۔ اسی طرح 2021 میں فوجداری مقدمات کی کل تعداد 31ہزار 675 تک پہنچ گئی جس میں 27 ہزار 447 آئی پی سی، جرائم کی رپورٹس شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سنہ 2021 میں قتل کے 136 واقعات ہوئے جبکہ 2020 میں یہ تعداد 149 تھی۔ اسی طرح سال 2019 میں قتل کے 119 واقعات درج ہوئے۔ جموں و کشمیر میں 2021 میں قتل کیے گئے 136 افراد میں سے 30 شدت پسندی یا شورش کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ، دو سیاسی وجوہات، ایک غیرت کے نام پر قتل، 10 محبت کی وجہ سے اور تین ناجائز تعلقات کی وجہ سے قتل ہوئے۔