مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل اور امور خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی نے ہفتے کو گپکار اتحاد کے ممبروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی پاکستان سے آنے والے مہاجرین کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا۔
ضلع سانبہ کے علاقے گھگوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ایرانی نے کہا کہ 'گپکار گینگ نے پاکستان سے آنے والے کسی بھی مہاجر کو ووٹ دینے کا حق نہیں دیا ہے لیکن یہ وزیر اعظم نریندر مودی تھے جنھیں یہ احساس ہوا کہ جن لوگوں نے بھارت آنے کا انتخاب کیا، انہیں ووٹ کا حق دیا جانا چاہئے۔'
بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نے کہا کہ 'گپکار گینگ نے آپ سب کو ووٹ کا حق دینے کے لئے لڑائی نہیں لڑی تھی لیکن وہ صرف اس وقت آگے آتے ہیں جب انہیں آپ کے ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔'