سانبہ:جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں پیر کو ایک پیکٹ برآمد ہوا ہے جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔ یہ معلومات دیتے ہوئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ یہ پیکٹ بین الاقوامی سرحد کے پار سے ڈرون کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کردی ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس نے پیکٹ سے ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ پیکٹ پیر کی علی الصبح رکھ بڑوٹیا میں ریلوے لائن کے قریب سے ملا ہے۔ پیکٹ ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ وہیں اس معاملے سے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پیکٹ سے 3 پستول، 4 دستی بم، 6 میگزین اور 48 راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔