جموں وکشمیر کے سانبا میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک زیرزمین سرنگ دریافت ہوئی ہے۔ اس سے قبل اس سرنگ کی تلاش میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سانبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب زیر زمین سرنگ کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔ اس سرنگ سے جیش محمد کے چار عسکریت پسندوں کے داخلے کا شبہ تھا۔
اس سلسلے میں بی ایس ایف جموں کے آئی جی این ایس جموال کا کہنا ہے کہ سانبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک سرنگ کا پتہ لگایا گیا ہے، جسے سیمنٹ سے بھری بوریوں اور لکڑیوں سے ڈھانپا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نگروٹہ انکاؤنٹر میں ملوث عسکریت پسندوں نے 30 سے 40 میٹر لمبی سرنگ کا استعمال کیا، خیال میں ان کے پاس ایک گائیڈ تھا جو انہیں شاہراہ پر لے گیا۔