ریاسی:فوج نے 3 جولائی 2022 کو عسکریت پسندوں کو زندہ پکڑنے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ریاسی کے گاوں ٹکسن کے لوگوں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ فوج نے معاشی طور پر پسماندہ گاؤں کو ماڈل گاؤں میں تبدیل کر دیا ہے۔ عسکریت پسندوں کو زندہ پکڑ کر فوج کے حوالے کرنے والے گاؤں والوں کی ہمت اور بہادری کو پورے ملک نے سلام پیش کی تھی ان کی حب الوطنی کو دیکھتے ہوئے فوج نے لوگوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے گاؤں کی خوشحالی کے لیے سدبھاونا اسکیم کے تحت بہت ساری کام انجام دئے۔
اس گاؤں کا نام منظر عام پر آنے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے فوج اور انتظامیہ کو گاؤں کے لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد فوج نے ان مشکلات کو دور کرنے کے لیے گاؤں میں بیت سارے ترقیاتی کام انجام دئے جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ حاصل ہوا۔ گاؤں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، گاؤں میں زیر تعلیم بچوں کے لیے فوج کی طرف سے ایک ہائی ٹیک اسکول قائم کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو ای لرننگ کے ذریعے پڑھایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گاؤں کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں نیا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ گاؤں والوں کو فوج نے سولر لائٹس بھی تقسیم کئے۔اس کے ساتھ علاقے میں پہلی بار بچوں کے کھیلنے کے لیے پارک بھی بنایا گیا ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے فوج کے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔