جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں واقع مشہور و معروف ویشنو دیوی مندر میں گذشتہ 20 برسوں میں 1800 کلو سونا اور 2000 کروڑ روپے کیش جمع ہوا ہے۔
اس کے علاوہ 4700 کلو چاندی بھی جمع ہوا۔ سماجی کارکن ہیمنت گونیا کے ذریعہ دائر حق اطلاعات (آر ٹی آئی) سے ان ساری معلومات کا انکشاف ہوا ہے۔
اتراکھنڈ کے رہنے والے ہیمنت گونیا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ مندر میں گذشتہ بیس سالوں میں کتنا سونا، چاندی و روپیہ اکٹھا ہوا ہے'۔ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن ملک بھر میں مشہور ہے اور کہا جاتا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ چندہ یہیں اکٹھا ہوتا ہے۔ یہاں دن رات یاتری ماتا کا درشن کرنے آتے ہیں اور ہزاروں روپے چندہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ سونا، چاندی وغیرہ بھی چندہ کے طور پر دیا جاتا ہے۔
اتراکھنڈ کے رہنے والے ہیمنت گونیا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ مندر میں گذشتہ بیس برسوں میں کتنا سونا، چاندی و روپیہ اکٹھا ہوا ہے۔ ماتا ویشنو دیوی شرائن بودڑ کو یہ سارا پیسہ بارشوں کے دوران یاتریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے خرچ کرنا چاہیے۔ اس پیسے کو سرکاری اسکول بنانے میں بھی خرچ کیا جاسکتا ہے'۔
آر ٹی آئی میں سالانہ یاتریوں کی تعداد کے بارے میں بھی سوال کیا گیا تھا۔ جواب میں یہ سامنے آیا ہے کہ سال 2020 میں 17 لاکھ یاتریوں نے ماتا ویشنو دیوی شرائن کا دورہ کیا ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر یاتریوں کی یہ تعداد گذشتہ بیس برسوں میں سب سے کم تھی۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں شہر و دیہات کی بیشتر سڑکیں زیر آب
ویشنو دیوی مندر ہندؤں کا ایک مقدس مقام ہے۔ سال 1986 میں یہاں شرائن بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ تب سے بورڈ مندر کی فلاح و بہبودی کے لیے کام کر رہا ہے۔