سرینگر: شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے آن لائن موڈ کے ذریعے سہولیت حاصل کرنے والے یاتریوں کے لئے اتکا آرتی کی فیس میں کمی کر دی ہے۔شرائن بورڈ حکام کے مطابق اب چار افراد بشمول دو بالغ اور دو بچے جن کی عمر دس برس تک ہونی چاہئے، صرف 5 ہزار 1 سو روپیے میں اتکا آرتی میں شرکت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے اس آرتی میں شرکت کی فیس 2 ہزار روپیے فی یاتری تھی۔ان کا کہنا تھا کہ فیس میں کمی کا فائدہ آن لائن بکنگ کرنے والے گروپس کے لئے ہی مخصوص ہے۔
حکام نے کہا کہ 'جو بر سر موقع بکنگ کریں گے ان کو پہلی ہی فیس یعنی 2 ہزار روپیے فی یاتری ادا کرنا ہوگی اور اس کے علاوہ ان کو بھون میں قیام کے لئے الگ فیس ادا کرنا ہوگی'۔انہوں نے کہا کہ آن لائن بکنگ میں قیام کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹکچر میں میں توسیع کی گئی ہے اور اب 4 سے 5 سو یاتری بہ یک وقت آرتی میں حصہ لے سکتے ہیں۔