جموں خطے کے ضلع ریاسی میں واقع ماں ویشنو دیوی بھون کو ملکی اور غیرملکی پھولوں سے سجایا جائے گا۔ بھون احاطہ میں استقبال کے لیے دروازے اور پنڈال بنائے جا رہے ہیں۔ اسے بنانے کے لیے تقریبا 100 کاریگر مصروف ہیں۔
ویشنو دیوی بھون کی سجاوٹ کے لیے بھارت کے ساتھ سری لنکا، آسٹریا، کناڈا اور انگلینڈ سے خاص پھول منگوائے جا رہے ہیں۔
نوراتر میں بھون کے احاطہ میں واقع سرسوتی بھون میں شرائن بورڈ کی جانب سے وشال 'شتچنڈی مہا یگ' کیا جائے گا۔ یہ مہا یگ نوراتر میں شروع ہوگا۔ اس میں تقریبا 31 پنڈت 24 گھنٹے پوجا ارچنا کریں گے۔ مہا یگ میں ملک بھر سے آنے والے عقیدت مند حصہ لے سکیں گے۔
اس کے لیے شرائن بورڈ کی جانب سے خاص انتظام کیے جا رہے ہیں۔ نوراتر کے موقع پر عقیدت مندوں کے لیے ورت کے تعلق سے پھل کے خاص انتظام شرائن بورڈ کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔ بھون کے ساتھ ہی یاترا کے راستے میں بھی ورت رکھنے والوں کے لیے 24 گھنٹے پھلدستیابرہیں گے۔