جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے چسانہ علاقے میں پیر کی صبح باراتیوں سے بھری ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد کی موت جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے چسانہ علاقے میں باراتیوں سے بھری ایک منی گاڑی گہری کھائی جا گری جس کے نتیجے میں 2 باراتیوں کی موت جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی بلمت کوٹ سے بدر جا رہی تھی اور یہ حادثہ پیر کی صبح قریب 6 بجے پیش آیا۔
ریاسی سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک - ریاسی میں منی بس کا حادثہ
Road Accident in Reasi ریاسی کے چسانہ علاقے میں پیر کی صبح باراتیوں سے بھری ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد کی موت جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔زخموں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
Published : Dec 25, 2023, 3:41 PM IST
ان کا کہنا تھا کہ متوفین میں سے ایک جس کی شناخت 26 سالہ محمد اشرف کے بطور ہوئی، کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا 17 طاہر احمد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔زخمیوں جن میں 11 لڑکیاں شامل ہیں، کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ صوبہ جموں کے سرحدی ضلع ڈوڈہ میں 15 نومبر کے روز ایک دلدوز سڑک حادثہ میں 38 افراد ہلاک جب کہ 15 شدید زخمی ہو گئے تھے۔ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے حادثہ کی تحقیق کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ماہرین کے مطابق ان سرحدی علاقوں میں سڑک حادثات کی اہم وجہ سڑکوں کی خستہ حالت ہے۔