اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاسی میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک - سرحدی ضلع ریاسی

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں پیش آئے سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ریاسی میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک
ریاسی میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

By

Published : Jul 21, 2020, 5:48 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع ریاسی کے ماہور علاقے میں ایک کار حادثے کا شکار ہوئی جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک کار بڈر علاقے سے ماہور کی طرف جا رہی تھی، کہ اچانک سڑک پر اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: لاپتہ نوجوان کے گھروالوں کی دردمندانہ اپیل

ہلاک شدہ افراد کی شناخت محمد ایوب ولد نظیر احمد، بشیر احمد ولد ومر الدین اور محمد اقبال ولد نظیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details