اردو

urdu

ETV Bharat / state

Reasi Road Accident ریاسی میں گاڑی کے کھائی میں گرنے سے تین کی موت

ضلع ریاسی کے کراگ علاقے میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی کے کھائی میں گرنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب میں پیش آیا۔ vehicle falls into gorge in Reasi

ریاسی میں گاڑی کے کھائی میں گرنے سے تین کی موت
ریاسی میں گاڑی کے کھائی میں گرنے سے تین کی موت

By

Published : Apr 30, 2023, 12:39 PM IST

جموں:جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے کراگ علاقے میں نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تحصیل بھوماگ کے کراگ علاقے میں ایکو گاڑی زیر نمبر (JK20C-0599) لڑھک گئی جس کے نتیجے میں تین افراد خون میں لت پت پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دیا۔ مرنے والوں کی شناخت کرنیل سنگھ عرف کرنالو ولد تیرتھ رام، نصیب سنگھ ولد سوہن لال اور موہن لال ولد سرم چند ساکنان ریاسی کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2023 میں ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے پہاڑی علاقے میں ایک اسکول وین کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 14 لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 13 طلبا اور ایک دیگر شخص شامل ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال مینڈھر میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں کی شناخت مصباح کوثر (16)، فہیم کوثر (15)، ظاہرہ (20)، کاسید رشید (15)، عدید حسین (16)، دانش شاہ (17)، 7 رخسانہ (7) کے نام سے ہوئی ہے۔ 15، مسکان بشارت (14) عظمیٰ کوثر (16)، مجتب شاہ (20)، حسن علی شاہ (16)، اسیس احمد (16)، محمد لیاقت (14) محمد زمران (25)۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details