اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاسی : پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان

لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاسی نمائندوں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران گاوں میں سھی سہولیات پہنچانے کے وعدے کیے تھے لیکن جیت حاصل کرنے کے بعد کوئی بھی ان کی خبر لینے نہیں آیا۔

ریاسی : پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان
ریاسی : پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان

By

Published : Jun 23, 2021, 3:57 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ریاسی میں عوام پانی کی قلت کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ دور دراز علاقے مہور کی پنچایت بٹھوائی-ڈی کے عوام کا کہنا ہے کہ گھروں تک پانی پنچانے کے لیے انہیں میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے 'سیاسی نمائندوں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران گاوں میں سھی سہولیات پہنچانے کے وعدے کیے تھے، لیکن جیت حاصل کرنے کے بعد کوئی بھی ہماری خبر لینے نہیں آیا'۔

سب ڈویژن مہور کی پنچائت بٹھوائی ڈی کے وارڈ نمر سات میں ایک چشمہ ہے۔ جس میں چوبیس گھنٹے پانی کی سہولیات موجود ہے اور دور دراز سے لوگ یہاں پانی لینے آتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی بار انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ چشمہ سے پانی گھروں تک پہنچایا جائے، لیکن انتظامیہ کی طرف سے کام شروع نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
نیشنل کانفرنس کے جموں کے لیڈران کی فاروق عبداللہ کے ساتھ میٹنگ

مقامی عوام نے انتظامیہ سے اپیل کہ ان کے گھروں تک پانی پہنچایا جائے تاکہ ان کی پریشانی کا ازالہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details