اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوراترا کے موقع پر ویشنو دیوی میں عقیدت مندوں کی حاضری - آن لائن بکنگ

نوراترا کے موقع پر ماتا ویشنو دیوی، کٹرا میں کورونا گائیڈ لائنز کے بیچ ’مہا یگیہ‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے عقیدتمندوں نے مندر کے درشن کیے۔

نوراترا کے موقع پر ویشنو دیوی میں عقیدت مندوں کی حاضری
نوراترا کے موقع پر ویشنو دیوی میں عقیدت مندوں کی حاضری

By

Published : Apr 13, 2021, 6:44 PM IST

ماتا ویشنو دیوی کٹرا میں نوراترا کے مقدس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند مندر کا رخ کر رہے ہیں، جہاں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر وضع کیے گئے رہنما خطوط کی سختی سے عمل آوری کی جا رہی ہے۔

نوراترا کے موقع پر ویشنو دیوی میں عقیدت مندوں کی حاضری

کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے احتیاتی تدابیر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے، ہر ایک یاتری کا ویشنو بھون پہنچتے ہی کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے، وہیں مندر کے اندر جانے سے قبل بھی دوبارہ کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے آن لائن بکنگ کی سہولت پہلے سے ہی رکھی گئی تھی۔

نوراترا کے موقع پر سرسوتی بھون میں شرائن بورڈ کی جانب سے وشال’’شتچنڈی مہا یگیہ‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں تقریبا 31 پنڈت 24 گھنٹے پوجا ارچنا کریں گے۔ مہا یگیہ میں ملک بھر سے آنے والے عقیدت مند حصہ لے رہے ہیں۔

’’شتچنڈی مہا یگیہ‘‘ کے لیے شرائن بورڈ کی جانب سے خاص انتظام کے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details