لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے راجوری-ریاسی-رامبن روڈ بند جموں:جموں و کشمیر میں موسم مسلسل بدل رہا ہے۔ کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔ اسی دوران جموں خطہ کے ریاسی ضلع میں بدھل مہور روڈ پر بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق راجوری، ریاسی اور رامبن ضلع کو جوڑنے والی رابطہ سڑک پر جمعہ کے روز موسلا دھار بارش ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہوگئی۔
اس حوالے سے ایک ایک اہلکار نے بتایا کہ مٹی کا تودہ آج صبح ریاسی کے چسانہ علاقے میں زیرو موڑ کے قریب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد بدھل-ماہور-گول روڈ روڈ بلاک ہوگیا ہے۔ حکام نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ، جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ سڑک کے بحال ہونے تک اس روڈ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
بتادیں کہ وادی کشمیر سمیت جموں صوبے کے کئی اضلاع میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران صوبہ جموں کے بعض علاقوں میں صبح اور شام کے وقت بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:Weather Forecast Today ملک کی بیشتر ریاستوں میں موسلا دھار بارش، الرٹ جاری
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 29 سے 31 جولائی تک موسم جزوی یا عام طور پر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کچھ جگہوں پر بارشوں کا بھی امکان ہے۔ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں یکم سے 3 اگست تک بھی موسم جزوی طور ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بھی ایک دو جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ 28 جولائی کو کہیں کہیں سیلابی ریلے، مٹی کے تودے اور زمین کھسکنے کے خطرات ہیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دریائوں اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتیاط کریں۔