مرکز کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے سب ڈویژن درماڑی میں محکمہ باغبانی کا دفتر وقت پر نہ کھلنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بتایا کہ 'ہم صبح دس بجے آفس میں پہنچے تھے۔ دس بجے سے گیارہ بجے تک دفتر کا تالہ نہیں کھلا'۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'ہم کو محکمہ کی مختلف اسکیموں کی جانکاری محکمہ کے اعلی افسران سے لینی تھی لیکن وقت پر دفتر نہ کھلنے سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے'۔