اردو

urdu

ETV Bharat / state

One Dead 6 other injured in Rajouri Poonch Accident: ریاسی ایکو حادثے میں ایک ہلاک، چھ دیگر زخمی - One killed, six injured in Reasi Echo Accident

جموں سے قریب واقع ضلع ریاسی میں ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے ایک 30 سالہ شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ One killed, six injured in Reasi Echo Accident on Highway

ریاسی ایکو حادثے میں ایک ہلاک، چھ دیگر زخمی
ریاسی ایکو حادثے میں ایک ہلاک، چھ دیگر زخمی

By

Published : Feb 13, 2022, 4:55 PM IST

جموں پونچھ شاہراہ پر دیر رات ضلع ریاسی میں ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے ایک 30 سالہ شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 10 بجے ایک ایکو کار زیر نمبر (JK11B-2928) ضلع کے علاقے کالی دھر میں حادثہ کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں محمد جاوید (30) ولد عبدالعزیز ساکن سورنکوٹ، پونچھ موقع پر ہی ہلاک جب کہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ریاسی ایکو حادثے میں ایک ہلاک، چھ دیگر زخمی
زخمیوں کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔ ان کی شناخت محمد حافظ (22) ولد محمد اعظم ساکن سورنکوٹ، پونچھ، وسیم انجم (18) ولد منیر حسین ساکن کوٹرنکا، محمد تاج (25) ولد خادم حسین ساکن سورنکوٹ، پونچھ، محمد عارف (22) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں پونچھ کے محمد صابری کا بیٹا، ظہیر احمد (22) ولد محمد لطیف پونچھ اور عامر (19) ولد منور حسین ساکن راجوری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:



ایک پولیس افسر نے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ کیس درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details