ریاسی:جموں و کشمیر پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، ریاسی میں دفاتر (وَرک پلیسز) پر جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد، منشیات کے بڑھتے استعمال، ہیومن اسمگلنگ سے متعلق ایک روزہ آگاہی و معلوماتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ آگاہی کیمپ میں تقریباً ایک سو پولیس افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں خواتین افسران اور ڈسٹرکٹ پولیس ریاسی کے اہلکار شامل تھے۔Awareness Camp on Sexual Harassment at Work places
پروگرام کے دوران ریسورس پرسن نیتا ورما (ایڈووکیٹ) ریاستی صدر، وومن پروٹیکشن ہیومن رائٹ مشن، جموں و کشمیر نے ورک پلیسز (دفاتر وغیرہ) پر جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد، منشیات کے استعمال اور قانونی مشاورت کے موضوع پر سیر حاصل بحث کی۔ مواصلاتی نظام کے بہتر استعمال کے ذریعے اچھی پولیسنگ اور عوامی تعلقات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ One day Awareness Camp on Sexual Harassment at Work places, Domestic Violence