اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں ترقی کی نئی لہر شروع'

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمان نیدھی کے تحت 8 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔اسی طرح سے نیشنل سیفران مشن کے تحت 24 ہزار سیفران کاشتکاروں کو فائدہ پہنچا ہے۔

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی
ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی

By

Published : Jan 20, 2020, 1:29 PM IST

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اتوار کے روز ضلع ریاسی کے موری گاؤں میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

اطلاعات کے مطابق موری کے مڈل اسکول کے قریب عوام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسمریتی ایرانی نے پارلیمنٹ اور اربن لوکل باڈیز انتخابات میں بھی بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر مقامی لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے انتخابات پرامن طریقے اور کامیاب طریقے سے منعقد کرانے پر انتظامیہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے متعدد مطالبات موصوف وزیر کے سامنے رکھے اور اسمرتی ایرانی نے ان کے مطالبات کو فوری طور حل کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی۔

اسمرتی ایرانی نے جینی نالہ پر ایک پُل کا افتتاح بھی افتتاح کیا۔

ادھر کٹرا میں بھی عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران اسمرتی ایرانی نے میونسپل کمیٹی کے منتخب ارکان، پنچ، سرپنچوں ، معذز شہریوں، مقامی لوگوں اور بڑی تعداد میں طلباء سے ملاقات کی۔
اسمرتی ایرانی نے علاقے کے کئی سڑکوں کا آن لائن افتتاح کیا۔

ضلع میں ٹیکسٹائل یونٹ کھولنے کے عوامی مطالبے کے جواب میں مرکزی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کی باضابطہ درخواست کے فوری بعد ایک مناسب یونٹ قائم کیا جائے گا۔

مرکزی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اسمرتی نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمان نیدھی کے تحت 8 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔اسی طرح سے نیشنل سیفران مشن کے تحت 24 ہزار سیفران کاشتکاروں کو فائدہ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پردھان منتری اُجوالا یوجنا کے تحت یونین ٹریٹری کے غریب افراد کے لیے 12 لاکھ گیس سلینڈر تقسیم کیے گئے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ایوشمان بھارت یوجنا کے تحت 3 لاکھ سے زائد افرد کو کارڈز تقسیم کردیئے گئے ہیں اور 11 لاکھ سے زائد افراد کی شناخت کی گئی ہے جبکہ 50 ہزار سے افراد نے اس کارڈ کا فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں 140 سے زائد ضلعی اور سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کا درجہ بڑھانے کے لیے ان کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اسمرتی ایرانی نے پنچائتی راج اور دیگر جمہوری اداروں کی طرف جموں و کشمیر کے لوگوں کے جوش و جذبے کی ستائش کرتے ہوئے اسمرتی نے کہا کہ بات چیت اور لوگوں کی شراکت سے سب کچھ ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا ابھی ترقی کی نئی لہر شروع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details