جموں:جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں پیر کے روز ایک منی بس کو حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں متعدد عقیدت مند زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوراً علاج و معالجہ کے خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ریاسی میں پیر کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس وجہ سے گاڑی میں سوار متعدد مسافر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ گاڑی میں کل ملا کر 22 یاتری سوار تھے جو کٹرا سے شیو کھوری مندر کی طرف جارہے تھے۔