جموں وکشمیر میں اتوار کی صبح سویرے زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ایک افسر نے بتایا ‘آج صبح ساڑھے چھ بجے محسوس کیے زلزلہ کی شدت ریختر پیمانہ پر 2.5 درج کی گئی۔ جنوبی کشمیر، ریاسی اور اس سے ملحق جموں علاقہ کے اضلاع میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے’۔
انہوں نے کہا ‘زلزلہ کا مرکز ریاسی ضلع کے کٹرہ قصبہ سے 82 کلومیٹر مشرق میں زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے’۔
بتا دیں کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتا ہے۔