ریاسی ضلع کے کٹرا سب ڈویزن حلقہ کے ریشو تھانہ کے رہنے والے پرشوتم تھاپا نے کٹڑا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ان کی اسکورٹی بس اسٹینڈ سے چوری کر لی گئی ہے۔
پولیس نے شکایت ملنے کے بعد جانچ کی اور تفتیش کرتے ہوئے سشیل گپتا کو چوری کی آٹھ بائیک کے ساتھ گرفتار کی ہے۔ گرفتار گپتا شیوالی پوری، جانی پور، جموں کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بائیک چوری کی واردات کو قبول کیا ہے۔
میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے ایس پی امت بھسین نے بتایا کہ ملزم جموں علاقے میں پلاننگ کر کے گاڑیوں کی چوری کرتا تھا اور نقلی کاغذات تیار کر کے لوگوں کو سستے دام پر فروخت کرتا تھا۔
اس سے قبل بھی گذشتہ سال ملزم کے خلاف جموں کے پیر میٹھا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی جس کی بنیاد پر پولیس نے 35 اسکوٹی برآمد کی تھیں۔
مزید پڑھیں: برہان وانی کی پانچویں برسی: دکانیں بند، نجی ٹرانسپورٹ رواں دواں
ایس پی امت بھسین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جیسے ہی گاڑی کی چوری ہوتی ہے تو فورا نزدیک کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائیں، جس سے چوری کے معاملوں پر کنٹرول کیا جاسکے۔