ضلع ریاسی میں بدھ کو ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبر JK14B-4381 حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں تین مسافرین زخمی ہو گئے۔ تاہم اس حادثے میں کسی کے فوت یا شدید زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریاسی: سڑک حادثے میں تین افراد زخمی - شدید زخمی
صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں سڑک حادثے کے دوران تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریاسی: سڑک حادثے میں تین افراد زخمی
اطلاعات کے مطابق جموں شہر سے بسن، ہری والا جا رہی ایک منی بس ضلع ریاسی کے تورو علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی جس میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والے افراد میں تورو کے رہائشی محمد وزیر، سکینہ بیگم اور ممبرز بیگم شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پی ایچ سی دھرماری منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔