رمضان المبارک میں جہاں مسلمان رضائے الہی کے لیے صوم و صلٰوۃ ( روزہ و نماز) کا اہتمام کرتے ہیں۔ وہیں زکوۃ، صدقات سمیت دیگر عبادات کو بھی بخوبی انجام دیتے ہیں اور ضرورت مندوں کی ہرممکن مدد کرتے ہیں۔
زکوۃ کی ادائیگی سے جہاں ایک طرف اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے تو دوسری جانب اُمراء و غربا کے درمیان طبقاتی منافرت پیدا نہیں ہوتی۔ زکوۃ کی ادائیگی سے متعلق اگر ہم بات کریں تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم سب سے پہلے اپنے آس پڑوس میں ضرورت مندوں کو اس میں شامل کریں اور زکوۃ کی رقومات سے ان کی مدد کریں۔