ایک سرکاری ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ضلع ریاسی کے ماہورہ کے ایک جنگل میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران عسکری پناہ گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔
ریاسی میں عسکری پناہ گاہ تباہ، اسلحہ برآمد انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور انٹلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ہی عسکریت پسندوں کی اس پناہ گاہ کو تباہ کرنے میں کامیابی مل سکی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ باردو میں ایک اے کے 47 رائفل، ایک ایس آر ایل رائفل، ایک 303 بولٹ رائفل، دو چینی ساخت کے پستول، ایک ایم اے جی پستول، دو ریڈیو سیٹس، ایک اے کے 47 ایمونیشن بکس اور چار یو بی جی ایل گرینیڈ شامل ہیں۔
ریاسی میں عسکری پناہ گاہ تباہ، اسلحہ برآمد انہوں نے دعویٰ کیا کہ خطہ کے عسکریت پسندوں کو اسلحہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اور وہ یہاں کے امن کو در ہم وبرہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔