جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے متعدد علاقے میں تازہ برف باری کی وجہ سے آمد و رفت متأثر رہی، ضلع کے سب ڈویژن مہوار اور درماڑی کے اونچے اونچے پہاڑوں پر کافی زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔
ریاسی کے متعدد علاقوں میں برف باری - تازہ برف باری
ضلع ریاسی کے متعدد علاقوں میں تازہ برف باری کی وجہ سے کچھ علاقوں میں آمد و رفت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ علاقوں کی سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا۔
ریاسی کے متعدد علاقوں میں برف باری
ضلع میں جمعہ کی رات سے ہی جاری برف باری کی وجہ سے سب ڈویژن درماڑی اور مہوار میں بجلی میں بھی کٹوتی کی گئی، وہیں مہوار گلابگاڑ، مہوار ریاسی، مہوار رجواری کی سڑکیں تو کھلی رہیں لیکں مہوار دگن ٹاپ کی سڑکوں کو بند کردیا گیا۔