ماتا ویشنو دیوی کی ہیلی کاپٹر خدمات معطل - جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی
جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں تركٹا پہاڑیوں پر بارش اور تازہ برفباری کے سبب دھند کی وجہ سے مسلسل دوسرے روز بھی کٹرا سے سانجھی چھت کے درمیان ہیلی کاپٹر سروس معطل رہی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماتا ویشنو دیوی یاتریوں کے لئے مسلسل دوسرے روز بھی کہرے، برفباری اور بارش کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سروس معطل رہی اور بھیرو گھاٹی کی یاترا کو بھی روک دیا گیا ہے لیکن دونوں روایتی اور نئے راستے پر یاترا آسانی سے جاری ہے ۔
ایک افسر نے بتایا کہ تركٹا پہاڑیوں پر شدید بارش ہوئی ہے اور راستے کے دونوں اطراف تعینات شرائن بورڈ اسٹاف یاتریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہا هےموسم بہتر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر سروس شروع کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ کشمیر میں کم و بیش ایک ہفتے تک جاری رہنے والی گہری دھند کے بعد جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو شروع ہونے والی بھاری برف باری کے نتیجے میں فضائی رابطہ جمعے کو مسلسل آٹھویں دن بھی معطل رہا وہیں۔
وہیں سرینگر- جموں قومی شاہراہ بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند رہی۔ نیز سری نگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات پٹریوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے معطل رہیں۔
مرکز کے زیر انتظام لداخ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں کرگل اور لیہہ میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جمعرات سے جاری ہے۔ کرگل و لیہہ کے میدانی علاقوں میں قریب پانچ سے چھ انچ برف کھڑی ہوچکی ہے جبکہ بالائی حصوں میں زائد از ڈیڑھ فٹ جمع کھڑی ہوئی ہے۔