ریاسی: سابق ایم ایل اے ریاسی اور سینئر کانگریس لیڈر جُگل کشور شرما نے کانگریس سے مستعفی ہوکر غلام نبی آزاد کی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ضلع میں اپنے حامیوں کے ساتھ ایک تقریب کے دوران سابق وزیر جُگل کشور نے کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے غلام نبی آزاد کو قد آور اور دور اندیش سیاسی لیڈر قرار دیا۔ Ex MLA Reasi Quits Congress
Jugal Kishore Quits Congress: جگل کشور شرما بھی کانگریس سے مستعفی - Kashmir Mainstream Politics
غلام نبی آزاد کے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے اور نئی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کے بعد سے کانگریس میں انتشار کا ماحول ہے۔ صوبہ جموں کے ضلع ریاسی سے تعلق رکھنے والے سینئر کانگریس لیڈر جُگل کشور بھی آزاد کے خیمے میں شامل ہوگئے۔ Jugal Kishore Quits Congress Joins Azad
یاد رہے کہ قریب نصف صدی تک کانگریس کے ساتھ وابستہ رہنے کے بعد سینئر سیاستدان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے گذشتہ ہفتے کانگریس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ اور نئی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کرکے سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلا دی۔ کانگریس کے کئی اعلیٰ سیاسی رہنمائوں بشمول سابق رکن پارلیمان و ارکان اسمبلی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستہ لیڈران و کارکنان جوق در جوق غلام نبی آزاد کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔ EX MLA Reasi Jugal Kishore Quits Congress Joins Azad
خطہ چناب، وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں میں بھی سینئر سیاسی لیڈران غلام نبی آزاد کی پارٹی، جو ابھی تک باضابطہ طور معرض وجود میں نہیں آئی، میں شامل ہو رہے ہیں۔ 73سالہ غلام نبی آزاد کے ساتھ ہاتھ ملانے والوں میں ایک سابق ممبر پارلیمنٹ، ایک نائب وزیر اعلیٰ، درجن سے زائد سابق ممبران اسمبلی بشمول سابق وزراء کے علاوہ بڑی تعداد میں پنچایتی راج انسٹی ٹیوشن (پی آر آئی) کے ممبران، میونسپل کارپوریٹر اور گراس روٹ کارکنان شامل ہیں۔