ریاسی (جموں کشمیر) :’’نوراتری کی وجہ سے تین لاکھ سے بھی زائد شردھالو ماتا ویشنو دیوی کے مندر پہنچ رہے ہیں۔ یاتریوں کی سہولیت اور حفاظت کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار سی ای او، ویشنو دیوی شرائن بورڈ، انشول گرگ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انشول گرگ نے بتایا کہ ماتا ویشنو دیوی مندر کے احاطے اور عمارت کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ ویشنو دیوی مندر کا درشن کرنے آئے یاتریوں کے لئے فقید المثال انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈرون کیمروں کے ذریعے سکیورٹی کی نگرانی کی جا رہی ہے اور جبکہ کٹرہ سے بھون تک اضافی حفاظتی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
ادھ،ر ماتا ویشنو دیوی آنے والے شردھالوؤں کو پہلے ایک نیا تحفہ مل چکا ہیں، ’’عقیدت مندوں کے لیے اسکائی واک تیار ہے جبکہ عمارت میں عقیدت مندوں کو لگژری سہولیات میسر ہوں گی۔‘‘ یاد رہے کہ صدر ہند دروپدی مرمو نے چند روز قبل ماتا ویشنو دیوی دورہ کیا تھا اور عمارت کے احاطے میں پاروتی بھون اور اسکائی واک (فلائی اوور) کا افتتاح کیا تھا۔