ریاسی:جموں ڈویژن کے ریاسی ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔اس سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاسی کے چسانہ میں زیرو موڈ کے نزدیک بعد دوپہر ایک بلیرو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سات سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کمسن بچے سمیت تین افراد کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 26 سالہ زاہد احمد ولد عبدالکریم ، سائرہ اختر زوجہ زاہد احمد کے بطور ہوئی ہے جبکہ حادثے میں از جان ہوئے تین ماہ کے بچے کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔اس المناک حادثے میں عرفان احمد نامی نوجوان شدید طور پر زخمی ہوا ہے جس کو نازک حالت میں جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔