ریاسی:سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور ضلع ریاسی میں کام کر رہی مختلف ایجنسیوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرنے کی غرض سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے دفتر میں ’’ملٹی ایجنسی سینٹر میٹنگ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ریاسی پولیس کے افسران کے علاوہ میٹنگ میں CO IR 1st Bn، 14 سیکنڈ رومیو فورس کے نمائندوں، 16 کور انٹیلی جنس ریاسی کے لیفٹیننٹ کرنل، 2 I/C 126 BN CRPF، 2 I/C 6 BN CRPF IB، CID نے شرکت کی۔ Agencies Reviewed Security Scenario in Reasi
میٹنگ کے آغاز میں ایس ایس پی ریاسی نے تمام افسران کو خوش آمدید کہا اور میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا۔ میٹنگ میں ضلع راجوری میں شہری ہلاکتوں کے حالیہ واقعے اور اس کے سبب ریاسی میں مرتب ہونے والے اثرات، امن و امان کی صورتحال، عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت/موجودگی کے تناظر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی۔ Reasi Security Reviewed