اردو

urdu

ETV Bharat / state

Earthquake In Katra کٹرا میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں - کشمیر اردو نیوز

ضلع ریاسی کے کٹرا میں پیر کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ Earthquake hits Katra

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 21, 2023, 6:46 AM IST

ریاسی: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا میں پیر کی شام کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کٹرا میں پیر کی شام کو 10 بجکر 7 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔ جموں و کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 17 فروری کو ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے سے 97 کلومیٹر مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 3.6 درج کی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 5.1 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا تھا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ترکی اور شام میں شدید زلزلے کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ دنیا بھر سے ترکی اور شام میں زلزلے کے متاثرین کے لئے امداد روانہ کی جارہی ہے اور لگاتار راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :Earthquake In J&K جموں و کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے

ABOUT THE AUTHOR

...view details