اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: ایک ماہ میں سات نوجوانوں نے خودکشی کی - ولایت سنگھ پرہار (45) ولد شنکر سنگھ پرہار

مرکزکے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ایک اور شخص نے خود کشی کر لی۔ ایک ماہ کے اندر خود کشی کرنے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

نوجوانوں نے خودکشی کی
نوجوانوں نے خودکشی کی

By

Published : Jul 17, 2020, 8:07 PM IST

مرکزکے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ایک اور شخص نے خود کشی کر لی۔ ایک ماہ کے اندر خود کشی کرنے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

نوجوانوں نے خودکشی کی

پولیس ذرائع کے مطابق ولایت سنگھ پرہار (45) ولد شنکر سنگھ پرہار نے گزشتہ شب گھر کے قریب درخت کی شاخ سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

ہلاک شخص کے بیٹے کے مطابق وہ دو دن سے گھر سے لاپتہ تھے۔ کل پورے دن تلاش کرنے کے باوجود کوئی پتہ نہیں لگا۔ آج صبح ان کی لاش درخت سے لٹکی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

رامبن: سڑک میں گڑھے ہونے سے راہگیروں کو خطرہ

ہیڈکوارٹر رامبن، راجیندر سنگھ چب نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔ اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ کے اندر یہ ساتویں خودکشی ہے، جن میں زیاہ تر 18 سال سے 22 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details