مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں خودکشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پہاڑی ضلع کے دور دراز علاقے سلدھار میں ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کی تحصیل راجگڑھ پنچایت سلدھار گاؤں 'لیکڑی' سے تعلق رکھنے والے مرتضی عمر 22 سال نے آج صبح خودکشی کر لی۔
متوفی کی زوجہ نے جب صبح لاش کو درخت سے لٹکی ہوی دیکھی تو اس نے چیخ پکار شروع کر دی۔ موقع پر گاؤں کے لوگ جمع ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضلع ہسپتال رامبن منتقل کر دیا۔