مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بٹوت علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مقامی افراد کی تحریری شکایت کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ’’مخصوص طبقہ سے وابستہ افراد کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے‘‘ کے الزام میں بٹوٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے زاہد راتھر ولد عبدالرشید کو جموں و کشمیر پولیس نے حراست میں لے لیا۔
مقامی افراد نے تحریری شکایت میں زاہد راتھر کے ایک فیس بک پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کی مانگ کی تھی۔
تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن بٹوت نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو ’’فیس بک میں کے ذریعے ایک خاص طبقہ کے جذبات کو مجروح کرنے‘‘ کی پاداش میں گرفتار کرکے ایف آئی آر نمبر 48/2020 زیر دفعات 295A A153 درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
آئی جی پی جموں منیش کمار نے ٹیوٹ کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی اس ضمن میں آئی جی پی جموں منیش کمار نے ٹیوٹ کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کی تصدیق کیہے۔