اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر مشترکہ تقریب کا انعقاد

محکمہ سیاحت اور پتنی ٹاپ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر پتنی ٹاپ کے مقام پر ایک مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا۔

World Tourism Day  celebrated at Patnitop in ramban district
عالمی یوم سیاحت کے موقع پر مشترکہ تقریب کا انعقاد

By

Published : Sep 27, 2020, 8:57 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ سیاحت اور پتنی ٹاپ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر پتنی ٹاپ کے مقام پر ایک مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع ادھم پور اور رامبن سے سیاحت سے وابستہ کافی تعداد نے شرکت کی۔

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر مشترکہ تقریب کا انعقاد

پی ڈی اے ایگزیکیٹیو انجینیئر شری کے کے شرما نے عالمی یوم سیاحت منانے کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوے سامعین کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں سیاحت معشیت کی ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہے، اس لیے اس صنعت کو فروغ دینے کی کافی زیادہ ضرورت ہے۔

انھوں نے تجارت سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ مہمانوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کرکے سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، عالمی وبا سے سیاحت کی صنعت کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے، اس بیماری میں معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کووڈ19 کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورزم نیشنل ہائی وے امیش شان اور دوسرے افسران بھی موجودہ تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details