پولیس زرائع کے مطابق ضلع رامبن میں زیر تعمیر ریلوے پروجیکٹ میں بدھ کے روز زیر تعمیر ریلوے ٹنل 49 بی ہنگنی کے مقام پر دوران کام ٹنل کے اندر اچانک ایک بڑا پتھر گرنے سے ایک مزدور ہلاک ہو گیا ہے۔
ہلاک ہونے مزدور کی شناخت صفدر علی (34) ولد محمد شراف میر ساکنہ گنڈو ضلع ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔
وہ مواقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔