اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Ramban: رامبن سڑک حادثہ میں ایک خاتون شدید زخمی - رامبن مین سڑک حادثہ

رامبن کے چندرکوٹ علاقے میں ایک الٹو کار سڑک سے پھسل کر دریا چناب میں جا گری۔ اس حادثہ میں کار میں سوار ایک خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئیں، جنہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال رامبن داخل کیا گیا۔ Road Accident In Ramban

women-injured-in-road-accident-in-ramban
رامبن سڑک حادثہ میں ایک خاتون شدید زخمی

By

Published : Apr 30, 2022, 6:28 PM IST

رامبن: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رامبن کے چندرکوٹ علاقہ میں ایک الٹو کار زیر نمبر JK19/1187 شاہراہ پر کھڑی تھی کہ اچانک کار سڑک سے پھسل کر دریا چناب میں جاگری۔ اس حادثہ میں کار میں سوار 40 سالہ اختر بیگم زوجہ ظہر علی ساکن کنفر چندرکوٹ شدید زخمی ہوگئیں۔Road Accident In Ramban

رامبن سڑک حادثہ میں ایک خاتون شدید زخمی

مقامی رضاکاروں اور پولیس نے بچاو مہم شروع کر کے زخمی خاتون کی ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرائیور نے گاڑی کو سڑک کے کنارے پر کھڑا کر کے دواساز دکان سے دوائی خریدنے گیا تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details