’’ہم ہر جگہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ دفعہ 370کی بحالی کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔ PDP Leader on Article 370نوجوانوں کی آواز کو کبھی دبنے نہیں دیں گے، اسکے لیے قید و بند کی صعوبتیں ہی برداشت کیوں نہ کرنی پڑے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی لیڈر شوکت جاوید ڈینگ نے ضلع رام بن میں پریس کانفرنس کے دوران PDP Leaders’ Ramban Visitکیا۔
پی ڈی پی کی جانب سے امتیاز شان کو خطہ چناب کے لیے پارٹی انچارج مقرر کیے جانے کے بعد کئی پی ڈی پی لیڈران نے چناب ویلی خصوصا رام بن کا دورہ کیا۔ پی ڈی پی لیڈران نے دورے کے بعد ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ لیڈران نے چناب ویلی خصوصا رام بن میں مختلف طبقہ ہائے فکر خصوصا نوجوانوں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی پی لیڈران نے کہا کہ ’’چناب ویلی کے نوجوان بدلائو چاہتے ہیں، اور ہم عوام خصوصا نوجوانوں کی آواز بن کر انکے حقوق کے لیے کام کرتے رہیں گے۔‘‘