صوبہ جموں کے ضلع رامبن کا گول علاقہ قدرتی حسن، صاف و شفاف ندی نالوں، سبزہ زاروں سے مالا مال ہونے کے باوجود ابھی تک سیاحتی نقشے پر نہیں آ سکا۔
اگرچہ ماضی میں کئی ایک وزرائے اعلیٰ نے انتخابی ریلیوں سے خطاب کے دوران گول علاقے میں تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے وعدے کیے، تاہم وہ وعدے صرف تقریروں تک ہی محدود رہ گئے۔
علاقہ گول سرکار کی نظروں سے اوجھل کیوں! مقامی باشندوں کے مطابق جو بھی اِکا دُکا سیاح گول آتے ہیں وہ بنیادی ضروریات اور سہولیات کے فقدان کے سبب واپس لوٹ جاتے ہیں۔
سرکار کو چاہیے کہ گول جیسے قدرتی حسن سے مالا مال علاقوں کو جلد سے جلد سیاحتی نقشے پر لانے کی سعی کرے تاکہ گول جیسے پسماندہ علاقوں کی جانب سیاح رخ کر سکیں جس سے یہاں کی معیشت میں بھی اضافہ ہو سکے گا۔