پلوامہ:جموں و کشمیر کے وادی کے مختلف اضلاع میں موسم میں تیزی سے بہتری آنے کے بعد مقامی باشندوں نے راحت کی سانس لی ۔ بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے وادی کشمیر میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔اس کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ۔
وہی آج موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہیں لوگوں نے راحت کی سانس لی جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی جزوی طور پر بحال ہوئی۔ ضلع پلوامہ کے میدانی علاقوں میں 6سے 8 انچ برفباری ہوئی تھی جبکہ ضلع کے بالائی علاقوں میں 2 فٹ کے قریب برفباری درج کی گئی۔ اگرچہ ان ایمان کے دوران بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔