اردو

urdu

By

Published : Jun 22, 2020, 1:40 PM IST

ETV Bharat / state

رامبن کے ایک گاؤں میں پینے کے پانی کی قلت

پنچایت کے گاؤں کوٹ کی تقریباً 500 سے زائد آبادی کے لئے محکمہ جل شکتی نے دہائیوں قبل پانی کی پائپ نصب کی تھی جو بوسیدہ ہوچکی ہے اور جگہ جگہ پانی لیک ہوتا رہتا ہے۔

water crises
water crises

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو پنچایت سوجمتنہ کے گاؤں کوٹ میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے رہائشیوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

پنچایت کے گاؤں کوٹ کی تقریباً 500 سے زائد آبادی کے لئے محکمہ جل شکتی نے دہائیوں قبل پانی کی پائپ نصب کی تھی جو بوسیدہ ہوچکی ہے اور جگہ جگہ پانی لیک ہوتا رہتا ہے اور پانی جمع کرنے کے لیے ایک ھوز (ٹینکی) ناکارہ ہوچکی ہے۔

رامبن کے ایک گاؤں پینے کے پانی کی قلت

متعلقہ حکام اس مسئلے کو حل کرنے میں کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ایسے میں خواتین ندیوں اور چشموں سے پانی لانے پر مجبور ہیں جو میلوں دور ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویژن بانہال سے بار بار تحریری شکایت کی ہے کہ انہیں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بوسیدہ پائپوں کو تبدیل کر بنیادی سہولیات بحال کی جائے۔ تاہم محکمہ کے انجینئروں اور اہلکاروں کی بے حثی کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاؤں میں واٹر سپلائی سسٹم پوری طرح ناکام ثابت ہو رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرائیں تاکہ لوگوں کو پانی جیسی بنیادی سہولیات مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details