جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے دور افتادہ علاقوں میں نوے کی دہائی سے عسکریت پسندی کے خلاف اپنی خدمات انجام دے رہے دیہی دفائی کمیٹی یا ولیج ڈیفینس کمیٹی (وی ڈی سی) ممبران تنخواہ نہ دیئے جانے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
وی ڈی سی ممبران حکومت سے نالاں وی ڈی سی ممبران نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے شورش زدہ حالات میں حکومت کا تعاون کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں تنخواہ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا یہ معاملہ متعدد بار وزارت داخلہ کی نوٹس میں لایا گیا لیکن فی الحال کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا وہ 26 برس سے ملک کی خدمت کر رہے ہیں لیکن اب نوبت یہ آگئی ہے کہ ان کے بچے اسکول نہیں جا پاتے کیونکہ فیس ادا نہیں کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر بی جے پی کارکن گردھاری لال نے وی ڈی سی ممبران کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو وزارت داخلہ کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے اور بہت جلد ان کی مشکلات کا تدراک کیا جائے گا۔