بانہال:کشمیر کے ساتھ ساتھ بانہال میں بھی جمعہ کے روز برفباری ہوئی۔برفباری کے سبب جموں - سرینگر قومی شاہراہ بند رہا وہیں بارہمولہ بانہال ریل سروسکو بھی انتظامیہ نے بھاری برف باری کے چلتے بند کیا۔ تازہ برف باری کی وجہ سے ضلع رامبن کے دور دراز علاقوں کے سڑک رابطہ بھی بند ہو چکے ہیں، پوگل نیلموہو سڑکیں ضلع ہیڈکوائٹر سے منقطع رہی۔برفباری کے باعث رامبن ضلع کے اوپری علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں سے جلد سے جلد برف ہٹانے کا کام انجام دیا جائے، تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
وہیں ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بھاری برفباری ہوئی ہے۔ بھاری برفباری کی وجہ سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں ایمبولینس موجود ہونی چاہیے اور گردو نواح کی سڑکوں پر جلد از جلد برف ہٹانے کے لیے مشینیں لگائے جائے، تاکہ لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواری پیش نہ آئے۔لوگوں نے انتظامیہ سے بجلی کی بحالی سمیت باقی خدمات کو میسر رکھنے کی اپیل کی ہے۔