اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kiren Rijiju's car Accident رامبن میں وزیر قانون کرن رجیجو کے کار کا حادثہ - رامبن میں مرکزی وزیر کے گاڑی کا حادثہ

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو آج رامبن میں ایک سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ ان کی کار کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 8, 2023, 8:42 PM IST

Updated : Apr 8, 2023, 8:51 PM IST

رامبن میں وزیر قانون کرن رجیجو کے کار کا حادثہ

رامبن:مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے جب ان کی کار رامبن ضلع میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ کا ایک ویڈیو وائرل بھی ہوا جب سکیورٹی اہلکاروں حادثہ کے بعد موصوف کی کار کے طرف دوڑ رہے تھے۔اس حادثے میں وزیر قانون کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ اس کے ساتھ گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ بتائے جاتے ہیں،تاہم گاڑی کو کچھ نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون کرن رجیجو ہفتہ کو اپنی بلٹ پروف کار میں سرینگر جا رہے تھے، جب ان کی کار رامبن سے آگے بانہال کی طرف بڑھی تو ان کی کار کو ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثہ کیسے ہوا، حالانکہ گاڑی کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔

واضح رہے کہ وزیر قانون کرن رجیجو نے آج جموں یونیورسٹی میں ڈوگری زبان میں آئین ہند کا پہلا ایڈیشن کی رسم رونمائی انجام دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی جانب سے آڈانی کا معاملے کے سوال کے جواب میں کرن رجیجو نے کہا کہ ہنڈنبرگ-اڈانی معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی ایک کمیٹی بنائی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس معاملے میں جے پی سی کا مانگ کر کے راہل گاندھی کے سیاسی کیریئر کو چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنڈنبرگ-اڈانی معاملے میں جان بوجھ کر ایشو بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Kiran Raijju in jammu راہل گاندھی کے سیاسی کیریئر کو چمکانے کیلئے کانگریس جے پی سی کی مانگ کر رہی، وزیر قانون

Last Updated : Apr 8, 2023, 8:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details